شانگلہ، این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ضلعی کیڈرزمحکمہ تعلیم کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

منگل 16 اکتوبر 2018 23:53

شانگلہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) اشانگلہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ڈسٹرکٹ کیڈرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ،اسسٹنٹ ضلعی تعلیمی افسرہارون رشید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ضلعی کیڈر زکے خالی پوزیشن کیلئے این ٹی ایس کے ذریعے جو امتحان لیا گیا تھا ان میں کامیاب امیدواروں کے کاغزات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی ہے جانچ پڑتال8اکتوبر سے 13اکتوبر تک جانچ پڑتال جاری تھا ۔

(جاری ہے)

روان ہفتے ضلعی لیول کے میرٹ بنائی جائے گی جبکہ23اکتوبر سے ضلعی تعلیمی دفتر ،محکمہ تعلیم کے فیس بک اکائونٹ اور وٹس آپ گروپ پر لوڈ کی جائے گی۔تمام متعلقہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ غیرحتمی فہرستوں میں اپنے کوائف چیک کریں۔اور اعتراضات کی صورت میں ضلعی تعلیمی دفتر میں اپنے اعتراضات اورمتعلقہ دستاوزات ڈائری اینڈ ڈسپیج برانچ میں جمع کرکے نمبرحاصل کریں۔تاکہ حتمی میرٹ لسٹ شائع کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں