شانگلہ میں پولیو مہم 10دسمبر سے شروع ہوگی، تمام انتظامات مکمل کر دئے گئے

مہم تین دن جاری رہے گا۔ 10دسمبر سے 13دسمبر پولیو مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم ایک لاکھ ستر ہزاراٹھ سو چھتر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ضلع بھر کیلئے 754ٹیمیں تشکیل

منگل 27 نومبر 2018 20:50

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) شانگلہ میں پولیو مہم 10دسمبر سے شروع ہوگی، تمام انتظامات مکمل کر دئے گئے ہیں،مہم تین دن جاری رہے گا۔10دسمبر سے 13دسمبر پولیو مہم میں ضلع بھر کے پانچ سال سے کم ایک لاکھ ستر ہزاراٹھ سو چھتر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ضلع بھر کیلئے 754ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائیل ٹیمیں 680،ٹرانزٹ اور رومنگ6 ٹیمیں،32ٹرانزٹ جبکہ فکسڈ ٹیمیں 36کام کریں گے ،ٹوٹل ایریا انچارج کی تعداد 179ہے جبکہ ٹوٹل یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز یو سی ایم اوز کی تعداد45ہے۔

کوارڈینٹر پولیو شانگلہ ڈاکٹر واجد علی نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں پولیوکے جائزہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے 28یونین کونسلوں میں پیر سے باقاعدہ طور پر مہم شروع ہوگئی ہے جس میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،ضلع بھر میں پانچ سال سے کم بچوں کی تعداد 170876ہیں جس کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،جس کیلئے ٹوٹل 754ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں موبائیل ٹیموں کی تعداد 680،ٹرانزٹ اور رومنگ ٹیموں کی تعداد 38جبکہ فکسڈ ٹیموں کی تعداد36ہے۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کی سپروائزنگ کیلئے 179ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں اور 45یوسی ایم اوز بھی مقرر ہیں ۔ڈاکٹر واجد علی کا کہنا تھا کہ پولیو کا تمام عملہ مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے اور امید ہے کہ پولیو کی اہم قومی فریضہ ادا کرنے میں ہر ممکن کوشش کیا جائیگا۔ کوارڈینیٹر پولیو شانگلہ نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اوررضا کار ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں