علاقے کے چھوٹے مسائل ضلعی انتظامیہ فوری طور پر حل کریگی ،ڈپٹی کمشنرشانگلہ

جمعہ 30 نومبر 2018 22:45

شانگلہ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض شیر پائو نے کہا ہے کہ علاقے کے چھوٹے مسائل ضلع انتظامیہ فوری طور پر حل کریگی ،شانگلہ ایک خوبصورت اور دلکش ضلع ہے جس کی تعمیر و ترقی کیلئے انتظامیہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لائیگی ۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شانگلہ کو سیاحوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرکے ان کا مرکز نگاہ بنا یا جائے جس سے ان لوگوں کو روزگار سمیت شانگلہ کی قومی اور عالمی پذیرائی ہوگی ، چھوٹے مسائل جلد حل کئے جائیں گے جبکہ ضلعی انتظامیہ تمام صوبائی اور مرکزی حکومتوں تک بڑے مسائل پہنچائے جائیں گے ۔

عوام ضلعی انتظامیہ پر اعتماد رکھیں ، عوام مایوس نہیں کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی شانگلہ نے گزشتہ روز علاقہ کروڑہ میں ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی محکموں کے سربراہان اور حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کروڑہ کھلی کچہری میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے مسائل کے انبار لگا دئے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شانگلہ گزشتہ دو دہائیوں سے مسلسل قدرتی افات اورحادثات کا شکار ہورہی ہے جس کی وجہ سے ترقی کا لکیر گر چکی ہے اور شانگلہ کو اب تعمیر نو کی ضرورت ہے ، اس میں ضلعی انتظامیہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ لہٰذا اس غریب عوام کے مسائل کو بنیادی توجہ سے حل کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دائرہ اختیار میںجو حل موجود ہیں ان مسائل کو حل کئے جائیں گے ، تمام ضلعی محکمے عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں اور اپس میں تعاون جاری رکھیں تا کہ چھوٹے مسائل موقع ہی پر حل ہوسکے ۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کہا کہ تمام مسائل کوبالا صوبائی اور مرکزی حکام تک پہنچایا جائیگا ۔کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے اور عوام کے مسائل کی فوری حل ہے ۔کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے عوام کی طرف سے کئے گئے اعتراضات پر فرداً فرداً جوابات دئے ۔کھلی کچہری میں سرکل پولیس آفیسر امجد علی خان ، ڈویژن فارسٹ آفیسر شانگلہ محمد امجد علی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بخت روان ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سعید الرحمان ، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر محمد زبیر ، ضلعی کونسلر سرفراز خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ریاض ، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر فضل ربی سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔

۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں