عالمی یوم ووٹ پر شانگلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار

شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بازار الپوری کے مختلف چوک پر ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر بینرز اویزاں کردئے گئے،ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے استعمال سے علاقے کے تعمیر و ترقی ممکن ہے ، ووٹ جہاں انسان کو ان کی شعور کے مطابق حق رائے دہی کا اختیار دیتا ہے وہی ووٹ کا صحیح استعمال علاقوں کی تعمیر وترقی کا سبب بنتا ہے ، شانگلہ میں ووٹ کے حوالے سے تصور کو تبدیل کرنا ہوگا توتب جاکر علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکتا ہے، شرکاء کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:01

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) عالمی یوم ووٹ پر شانگلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا،شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بازار الپوری کے مختلف چوک پر ووٹ کی اہمیت اور افادیت پر بینرز اویزاں کردئے گئے۔ووٹ ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کے استعمال سے علاقے کے تعمیر و ترقی ممکن ہے ،ووٹ جہاں انسان کو ان کی شعور کے مطابق حق رائے دہی کا اختیار دیتا ہے وہی ووٹ کا صحیح استعمال علاقوں کی تعمیر وترقی کا سبب بنتا ہے ، شانگلہ میں ووٹ کے حوالے سے تصور کو تبدیل کرنا ہوگا توتب جاکر علاقہ ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ، ووٹ استعمال کرنا ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں بطور ایک بہترین پاکستانی شہری اپنے اس فریضہ کو ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمقررین نے جمعہ کے روز الیکشن کمشنر شانگلہ کے زیر اہتمام ووٹر ڈے پر گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر شانگلہ بختیار الملک کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران اور سول سوسائیٹی خواتین و مردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بختیار الملک نے کہا کہ شانگلہ میں خواتین کا ووٹ کم استعمال سے گزشتہ انتخابات میں دوبارہ الیکشن کرنا پڑا ۔

اس وقت شانگلہ میں حالات تبدیل ہوچکے ہیں اور اس کے فوراً بعد ضمنی انتخابات میں شانگلہ کے خواتین ووٹرز نے کثیر تعداد میں ووٹ کاسٹ کیا ۔ تقریب سے محکمہ تعلیم کے محمد اسلام ، پرنسپل مرزا علی اور دیگر محکموں کے حکام نے خطاب کیا جبکہ ووٹ کے اہمیت سے شرکاء کو خبردار کیا اور کہا کہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمشنر آف پاکستان کے جاری شدہ ہدایت پر عمل کیا جائے جبکہ ووٹ کے اندراج یا منتقلی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں