شانگلہ میں 15 ماہ سے لاپتہ نویں جماعت کے بچے کی لاش مل گئی

پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے انکار، ورثاء نے بچے کی لاش شاہراہ قرا قرم پر رکھ کر شدید احتجاج کیا، حکام سے نوٹس کی اپیل

بدھ 19 دسمبر 2018 20:38

شانگلہ میں 15 ماہ سے لاپتہ نویں جماعت کے بچے کی لاش مل گئی
شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2018ء) شانگلہ میں 15 ماہ سے لاپتہ نویں جماعت کے بچے کی لاش مل گئی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیاورثاء نے بچے کی لاش شاہراہ قرا قرم پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شانگلہ کے علاقے میرہ میں 15 ماہ سے لاپتہ نویں جماعت کے بچے کی لاش مل گئی جسے پولیس نے ورثاء کے حوالے کر دیا لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر بچے کے ورثاء نے بچے کی لاش شاہراہقرا قرم ہائی وے پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک کئی گھنٹے تک بلاک رہی ا ورثاء نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں