شفاف انتخابات کرنے میں میڈیاکا کردار قابل ستائش ہے، ڈائریکٹر نگہت صدیقی

،ووٹ جو بنیادی طور پر ہرشہری کا حق ہے جو کہ ہر حالت میںشہریوں کو دینا چاہئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں میڈیاکا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن شانگلہ

بدھ 30 جنوری 2019 21:38

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2019ء) شا نگلہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرنگہت صدیقی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کرنے میں میڈیاکا کردار قابل ستائش ہے،ووٹ جو بنیادی طور پر ہرشہری کا حق ہے جو کہ ہر حالت میںشہریوں کو دینا چاہئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں میڈیاکا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی آئین میں بھی باقاعدہ طور پر میڈیا کو شامل کر دیا گیا ہے -شانگلہ جیسے دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑ وں پر مشتمل اضلاع میں خواتین کو ووٹ پول کرنے میں مشکلات کے حل کیلئے کمیشن سرگرم عمل ہیںاس میں خاص طور پر میڈیا دلچسپی لے کر اگاہی مہم آپنائیں تاکہ خواتین میں اپنی حقوق کی نسبت شعور اجاگر ہوسکیں-ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرشانگلہ کے دفتر میں شانگلہ یونین آف جرنلسٹ و پریس کلب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ بختیار الملک و الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشن کمیشن آف پاکستان نگت صدیقی نے کہا کہ اس مرتبہ پُر امن انتخابات کئے گئے جس میں میڈیا کا کردار انتہائی مثبت رہا ۔ شانگلہ میں خواتین کی ووٹ پول کرنے کی شرح میں کمی باعث تشویش ہے میڈیا کیساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی سنجید گی سے غور کرنا چایئے ۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہر اضلاع کا دورہ کرکے عام لوگوں، مختلف مکاتب فکر کے افراد ،ڈی آراوز اور میڈیا سے تجاویز لے کر اس پر عمل درعمد کے لئے یہ تجاویز پارلیمنٹ کو بیجھوائی گی تاکہ انے والے الیکشن میں اسی قسم کی مشکلات اور مسائل کا ازالہ کیا جاسکیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں