وزیر اعلیٰ کے دورہ شانگلہ یونیورسٹی کیمپس افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہیں ،حاجی سدید الرحمان

دو دہائیوں سے شانگلہ پر سیاست کرنے والے تعلیمی درسگاہوں پر سیاست سے گریز کریں ، اپنے دور حکومت میں پرائمری سکول جیسے بلڈنگ میں یونیورسٹی کیمپس بنا کر شانگلہ کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا اور اب عملی طورپر جب موجودہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کیمپس کیلئے تعمیر شدہ عمارت اور زمین دے رہی ہے تو ان کا رد عمل مثبت نہیں ہے،ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 17 اپریل 2019 22:23

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے ضلعی صدر حاجی سدید الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورہ شانگلہ یونیورسٹی کیمپس افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہیں ، دو دہائیوں سے شانگلہ پر سیاست کرنے والے تعلیمی درسگاہوں پر سیاست سے گریز کریں ، اپنے دور حکومت میں پرائمری سکول جیسے بلڈنگ میں یونیورسٹی کیمپس بنا کر شانگلہ کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا اور اب عملی طورپر جب موجودہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کیمپس کیلئے تعمیر شدہ عمارت اور زمین دے رہی ہے تو ان کا رد عمل مثبت نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ دورہ شانگلہ کے موقع پر پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ کا اعلان کریں ، شانگلہ کی پسماندگی کے خاطر سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا اور خاص طور پر موجودہ حالات میں مخالف جماعت کی تمام سیاست یونیورسٹی کیمپس تک محدود نظر آرہی ہے جو ان کے بیس سالہ دور اقتدار پر سوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

حاجی سدید الرحمان نے واضح کیا کہ شانگلہ کی پسماندگی کے خاطر ماضی میں بھی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچا ہے اور کوشش رہی کہ شانگلہ کے اندھیروں کو ختم کیا جائے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا شانگلہ کی پسماندگیوں سے خوب واقف ہے ان کے دورہ شانگلہ پر وہ یہاں بڑے پیکج کا اعلان کریں تا کہ یہاں محرومیوں کا ازالہ ہو۔ حاجی سدید الرحمان نے واضح کیا کہ شانگلہ میں دو دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والا ٹولہ کی سیاست اب اخری سانسیں لے رہی ہے اور وہ اب تعلیمی درسگاہوں پر بھی منفی سیاست کر رہے ہیں ، ان مخالفین کو اگر اپنی سیاسی دکان چمکانی ہے تو سیاسی میدان میں کریں ، شانگلہ کے تعلیمی درسگاہوں کو یہاں کے ہزاروں طلبہ کے خاطر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

سیاسی نظریات اور اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شانگلہ کے ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں