شانگلہ میں تیسرے روز بھی تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا

مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ۔ چھوٹے بڑے خوڑوں اور برساتی نالوں میں طغیانی 7الپوری کے لوئے خوڑ ، امنوی خوڑ اور کانا درہ خوڑ پر نچلے درجے کا سیلاب ۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے شام تک بارشوں اور تیز ہوائوں کے سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی

بدھ 17 اپریل 2019 22:23

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) شانگلہ میں تیسرے روز بھی تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا ،مین سڑکوں سمیت لنک سڑکوں پر سلائیڈنگ ۔ چھوٹے بڑے خوڑوں اور برساتی نالوں میں طغیانی ۔الپوری کے لوئے خوڑ ، امنوی خوڑ اور کانا درہ خوڑ پر نچلے درجے کا سیلاب ۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کے شام تک بارشوں اور تیز ہوائوں کے سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب سے شروع ہونے والی طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہی ۔ مسلسل بارشوں سے مختلف سڑکوں پر سلائیڈنگ کے بعد ٹریف کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا ، کروڑہ چکیسر روڈ پر گزشتہ روز سلائیڈنگ کے بعد ٹریفک کیلئے بند رہا جبکہ اس کے زیر الپوری بشام روڈ پر بھی سلائیڈنگ کا ملبہ آپڑا جس کے بعد یہ سڑک بھی کئی گھنٹے ٹریفک کیلئے بند رہا جبکہ بدھ کو بھی مین سڑک اسی مقام پر ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات رہی ، ادھر ضلع بھر کے مختلف دیگر سڑک بھی پھسلان اور سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل بارشوں سے باغات ، زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ، مختلف علاقوں میں کھیتوں کے وٹہ جات پھسل گئے ہیں اور کسانوں کے مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں ۔ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں