وزیراعلی خیبر پختون خوا شا نگلہ نے ڈسٹر کٹ بار کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

بار ایسوسی ایشن کیلئے بیس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان

منگل 23 اپریل 2019 21:59

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے شا نگلہ نے ڈسٹر کٹ بار کے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ،شانگلہ بار ایسوسی ایشن کیلئے بیس لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان،بار ایسوسی ایشن کیلئے مستقل عمارت کی تعمیر کیلئے کوشش کی جائیگی۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا سمجھدار اور با شعور طبقہ ہے،وکلاء برادری عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار آدا ٰکریں، حکومت وکلاء کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سستے انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری مظلوم طبقات کی بھر پور داد رسی کرے۔

وکلاء اس ملک کے تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار آدا کریں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ قانون کی بالادستی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریگی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جمہوریت کی بحالی میں وکلاء کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ، انجینئر عبدالتواب خان ، نواز محمود خان ، وقار احمد خان،ڈ پٹی کمشنرشانگلہ فیاض خان شیرپائو، ضلع ناظم نیاز احمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب حلف برداری سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شانگلہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جاینگے اور شانگلہ بار کے وکلاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے گی انھوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔نو منتخب کابینہ میں فیاض احمد خان چکیسری ایڈووکیٹ صدر ، نامدار علی شاہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ،نایاب علی خان نائب صدر ،ابراہیم خان ایڈووکیٹ جائنٹ سیکرٹری، شاہ ولی ایڈووکیٹ لائبریرین سیکرٹری ودیگر نے بطور کابینہ اراکین حلف اٹھالیا ۔

اس موقع پر سینئر وکیل اور بار کے سابق صدر محمد نعیم خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ نومنتخب صدر فیاض احمد خان ایڈوکیٹ نے بار کو درپیش مسائیل پر تفصیلی روشنی ڈالی ،وزیر اعلی محمود خان نے بار کے لئے بیس لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا اور مزید تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ منعقدہ حلف برداری تقریب سے نو منتخب جنرل سیکرٹری نامدار علی شاہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور دیگر مہمانوں کا بار کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں