رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

منگل 23 اپریل 2019 22:01

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) شا نگلہ کیلئے ایک اوراعزاز،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہو گئے،قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر ڈاکٹرعباداللہ کو بلا مقابلہ چیئر مین منتخب کر لیا ۔چترال سے ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبرخان چترالی نے قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئر مین کیلئے ڈاکٹرعباداللہ کا نام تجویز کیا جس پر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے د یگر ممبران نے بھی ڈاکٹرعباد کی حمایت کردی ، قائمہ کمیٹی میں تحریک انصاف ،پیپلزپارٹی،متحدہ قومی مومنٹ ، متحدہ مجلس عمل اوردیگر اراکین کی حمایت حاصل کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے نومنتخب چیئر مین ڈاکٹرعباداللہ نے ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہوںاور اس امید کا اظہار کیا کہ کمیٹی کے معاملات کو بہ طریق احسن چلانے اور تمام ممبران کو ساتھ لیکر فروغ کیلئے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

ادھر شانگلہ میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کے بلا مقابلہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات منتخب ہونے پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کیلئے پوسٹیں وائرل ہوئے ، مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کے جانب سے بھی شانگلہ کے اس اعزاز پر ڈاکٹر عباد اللہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کو مبارکباد بھی دی ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں