الپوری: شانگلہ میں کلرکس برادری کا مطالبات کے حق میں سرکاری محکموں میںتالہ بند ہڑتال ،شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا

بدھ 24 اپریل 2019 21:57

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) شانگلہ میں کلرکس برادری کا مطالبات کے حق میں سرکاری محکموں میںتالہ بند ہڑتال کیا،شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے احتجاج ریکارڈ کیا ،جہاں اس کی قیادت ایپکا شانگلہ کے صدر میاں خضرحیات جنرل سیکرٹری حضرت عثمان کررہے تھے۔جس میں شانگلہ بھر کے مختلف محکموں کے کلرکس برادری نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے ایپکا کے صدر خیضرحیات نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات سنجیدگی سے حل کریں اور اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں ترتیب شدہ پروگرام کے تحت احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

ملازمین کی یہ مطالبات حل طلب ہیں۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے سنٹرل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام ملازمین کو یکساں پے سکیل دیا جائے،سال16,17 اور18کے اڈھاک ریلف کو ضم کرتے ہوئے سکیلوں کو روائز کیا جائے۔مہنگائی میں اضافے کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں روایئز سکیلوں پر100فیصد اضافہ کیا جائے۔کرایہ مکان یکساں کیا جائے۔اپ گریڈیشن سے محروم ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے۔

تمام کلرکس کو ٹائم سکیل دیا جائے محکمہ صحت کے کلرکس اور کلاس فور کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس دیا جائے۔تمام کلرکس برادری کی پروموشن خصوصاً محکمہ تعلیم کی پروموشن کی طریقہ کار کو تیز کیہاجائے ۔سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کو روکا جائے۔ان مطالبات کی منظوری کیلئے آج ضلع بھرمیں مکمل تالہ بند ہڑتال ہو،30اپریل بروزمنگل کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا ۔

تمام کلرکس برادری اورتمام ملازمین اپنے شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ایپکا شانگلہ ضلع شانگلہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ میںتین سالوں سے تنخواہوں سے محروم ملازمین کو فلفور ادائگیاں یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا،یہ ملازمین 2014کو بھرتی ہوئے اور2017سے تنخواہوں سے محروم ہیں جو ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن تالہ بند ہڑتال کے موقع پر دیگر کلاس فورملازمین اور تنظیموں کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں