الپوری : شانگلہ کے محنت کش کان کن کو پھر سے کوئلہ کی کان نگل گئے

درہ ادم خیل کنڈول لیز کے کوئلہ کان میں دھماکہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک کان کن جان بحق جبکہ چارکان کن زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 21:57

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) شانگلہ کے محنت کش کان کن کو پھر سے کوئلہ کی کان نگل گئے، درہ ادم خیل کنڈول لیز کے کوئلہ کان میں دھماکہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک کان کن جان بحق جبکہ چارکان کن زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کا تعلق بھی شانگلہ سے ہیں جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔جان بحق کان کن کا نام محمدطارق ولد زمین سکنہ باسی شانگلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صبح ضلع خیبر کے علاقے درہ ادم خیل کنڈول لیزکوئلہ مائن نمبر3میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک کان کن جان بحق اور چار مزدورشدید زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پردرہ ادم خیل کنڈول لیز کے کوئلہ کان سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہیں ۔محمدطارق کا میت شانگلہ باسی پہچایا گیا ہے جہاں ان کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے نماز جنازہ میں سیاسی سماجی عمائدین علاقہ اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نوجوان غریب محنت کش نے حال ہی میں ایف اے مکمل کیا تھا لیکن غربت اور مجبوری نے کوئلہ کے کان میں مزدوری پر مجبور کیا تھا انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے حکومت اور مخیرحضرات اور فلاحی ادارے غمزدہ خاندان کے ساتھ بھرپورمدداورداد رسی کریں ۔ ادھر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے نوجوان محنت کش کے موت پر غمزدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ چار شدید ز خمی میں انور حسین ،سید رحمان ،با چا زادہ ،امیر شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں