الپوری ،شا نگلہ میں پرائیوٹ سکولوں میں فیس مافیا چھا گئی، مختلف فیسوںمیں ہوشر باء اضافے کا انکشاف

جمعہ 19 جولائی 2019 22:39

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) شا نگلہ میں پرائیوٹ سکولوں میں فیس مافیا چھا گئی، مختلف فیسوںمیں ہوشر باء اضافے کا انکشاف۔ سرکاری سکول وسیع اور سہولیات سے مزین ہوتے تو ہم اپنے بچوں کو کیوں پرائیوٹ سکولوں میں داخل کرواتے،پرائیوٹ سکول تعلیم نہیں کاروبار بن چکا ہے ،فیس کے علاوہ یونیفارم،ٹوپیاں،شوز، کتابیں،بیگز،ایڈمشن فیس، سپورٹس فیس، بیج ،کارڈ، اینول فیس، ٹورز ، سرٹیفیکیٹ فیس محکمہ تعلیم اور پرائیوٹ سکولوں کی مک مکاہے ۔

پرائیوٹ سکول بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو معطل کرکے بلاجوز احتجاج کررہے ہیں ،نئے سال شروع ہی تدریس بند کرنا نو نہالان قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ والدین سراپا احتجاج بن گئے ، حکومت سے پرائیویٹ سکولوں پر لگام دینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

نجی سکول اپنی من مانی سے فیس مقرر کر رہا ہے دیگر فیس میں ایڈ مشن، سپوٹس،اینول، پروموشن،جرمانے اور سرٹیفیکیٹ اور دیگر قسم قسم کے فیس شامل ہیں۔

والدین پریشان۔ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے ان کے پاس وسائل نہیں ہے تو دوسری طرف پرائیوٹ سکولز نے نئے تعلیمی سال شروع فیس بڑھادی ہے جو قابل افسوس ہیں، اگر سرکاری سکول اچھے ہوتے تو ہم کیوں اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکول میں داخل کرواتے اس لئے مجبوراً بچوں کو ان سکولوں سے نکالنا پڑے گا ۔والدین نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بچوں چھٹیوں کا فیس ایڈوانس میں وصول کیا جاتا ہے۔

عوامی حلقوں اور والدین نے اپنی سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکول تعلیم نہیں کاروبار بن چکا ہے اور ان لوگوں نے اپنی ہٹیاں کھول رکھی ہیں اس کاروبار میںبورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن اور محکمہ تعلیم ،رجسٹریشن عملہ برابر کے شریک ہیں انھو ں نے گھٹ جوڑ کرکے ایسے غیر معیاری سکولوں کو رجسٹر کرادیا ہے جوغیر معیاری بلڈنگ اوراساتذہ نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔۔ عوامی و سماجی حلقوں اور والدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا ۔ صوبائی وزیرتعلیم ۔صوبائی سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں کا قبلہ درست کیا جا ئے ا ور تحقیقات کرکے ایسے سکولوں کو بلیک لسٹ کرکے بندکیا جائے ۔ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں