الپوری: شا نگلہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

وادی کے بالائی علاقوں وپہاڑی سلسلوںپرتند و تیز ہوائیں،کھیتوں کی وٹہ جات پھسل گئی،کسان پریشان

منگل 23 جولائی 2019 23:56

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) شا نگلہ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، وادی کے بالائی علاقوں وپہاڑی سلسلوںپرتند و تیز ہوائیں، کہیں کہیں گرج چمک اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں جاری ہے ۔ موسلادھار بارشوں سے کھیتوں کی وٹہ جات پھسل گئی،کسان پریشان ہوگئے۔ موسلادھار بارشوں سے وادی میںموسم خوشگوار ہوگیا ہے، دوران بارش موبائیل سگنلز بھی ڈراپ ہوجاتے ہیں۔

وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش شروع ہوگیا ہے اور سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ موسلادھار بارشوں سے مین سڑک سمیت لنک سڑکوں پر ہلکی سلائیڈنگ ، کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوئی جبکہ دوران بارش موبائیل سگنلز بھی ڈراپ ہوجاتے ہیں۔ موسلادھار بارشوں سے سڑکوں پر سلائیڈنگ۔

(جاری ہے)

کروڑہ روڈ پر حسب معمول بارش کے بعد سلائیڈنگ ۔ الپوری بشام روڈ جزوی طور پر متاثر۔

شانگلہ ضلع بھر و گرد و نواح میں نو دنوں سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، بلند پہاڑی سلسلوں پر تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے وادی میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔روزانہ اور کثیرمقدار میں پانی کے بہائوکی وجہ سے زرعی کھیتوں کے وٹہ جات میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں اور ایستادہ مکئی کے فصلوں کے نقصان کا بھی احتمال موجودہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ایک دن وقفے کے بعد ایک نیا سلسلہ شروع ہوگی ۔ موسلادھار بارشوں کے بعد الپوری کے لوی خوڑ، کانا کے خان خوڑ سمیت آمنوی خوڑ ودیگر دریائوں اوربرساتی نالوں میںطغیانی آگئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے مون سون کے موسلادھار بارشوں کے دوران دریائوں میں نہانے پر پابندی لگا کر دفعہ 144نافذ کردیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے جبکہ تمام محکمہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت صادر کی ہے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں