شا نگلہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،2 افراد جاں بحق ،15زخمی، کچے مکانات گر گئے

مختلف دریائوں ،خوڑوں میں سیلاب، دریائوں اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی ، ٹریفک و مواصلاتی نظام بھی متاثر،عوام کوشدید مشکلات کاسامنا

ہفتہ 10 اگست 2019 22:07

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) شا نگلہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔2 افراد جاں بحق جبکہ15زخمی، کچے مکانات گر گئے۔ مختلف دریائوں ،خوڑوں میں سیلاب۔ شانگلہ کے مین سڑکوں سمیت شاہراہ قرارم پر سلائیڈنگ سے جگہ جگہ بند جبکہ کھیتوں اور باغات کے وٹے گر گئے ۔دریائوں اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی ۔ کئی مقامی پن بجلی گھروں کے واٹر چینل پانی میں بہہ گئی بجلی گھروں کی بجلی معطل رہی۔

سڑکوں کی صفائی این ایچ اے منظر عام سے غائب رہی۔مواصلاتی نظام بھی متاثر ۔عوام کوشدید مشکلات کاسامنا۔ شانگلہ میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ۔مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے۔ یونین کونسل چکیسر کے علاقہ سونڈیا میں افسر خان نامی شخص سیلابی ریلے کی نذرہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دوران با رش دوسرا واقعہ یونین کونسل ملک خیل کے علاقے اچر بازارکوٹ میں پیش آیا جہاں منصورولد شیرمحمد سیلابی ریلے میں نوجوان بہہ کر جان بحق ہوگیا ہے۔

کئی علاقوں میں کچہ مکانات گرنے کی اطلاعات ہے تاہم اس مکان سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے مون سون بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور دریائوں میں جانے اور نہانے پر پابندی لگادی ہے۔ جاری مون سون بارشوں سئے کھیتوں کی وٹہ جات پھسل گئی۔موسلادھار بارشوں سے سڑکوں پر سلائیڈنگ۔کروڑہ روڈ پر حسب معمول بارش کے بعد سلائیڈنگ ،چکیسر روڈ بھی متاثر ۔

الپوری تا بشام۔ الپوری تا خوازخیلہ روڈ جزوی طور پر متاثر۔شانگلہ ضلع بھر و گرد و نواح میںمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، بلند پہاڑی سلسلوں پر تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے وادی میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔روزانہ اور کثیرمقدار میں پانی کے بہائوکی وجہ سے زرعی کھیتوں کے وٹہ جات میں پھسلن پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں اور ایستادہ مکئی کے فصلوں کے نقصان کا بھی احتمال موجودہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق یہ جاری سلسلہ ائندہ دو تین دن تک گرج چمک اور وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری ، نقصانات کا ندیشہ ہے جس کے پیش نظر تمام محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے شدید بارشوں کیوجہ سے مزید سیلابی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا عوام کی جان مال کی تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات لازمی ہیں اس لیئے خبردار کیاگیا ہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جاسکے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں