شانگلہ، شنگ گریڈ سٹیشن سے چکیسر کو بجلی فیڈر نہ ملنے کے خلا ف عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 10 اگست 2019 22:07

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) شانگلہ شنگ گریڈ سٹیشن سے چکیسر کو بجلی فیڈر نہ ملنے کے خلا ف عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔نعرہ بازی۔ایک لاکھ آبادی پر مشتمل تحصیل چکیسر بجلی سے محروم ہے جبکہ ان کی زمین پر بنائے گئے گریڈسٹیشن سے ان کو بجلی نہیں دینا زیادتی ہے۔عید کے بعد چکیسر کو بجلی دوکا بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی،اپنے حقوق کی حصولی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کی جائے گی۔

مظاہرین نے الپوری کروڑہ،کروڑہ تاچکیسر روڈ تین گھنٹے تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بلاک کردیا گیا ۔شانگلہ سے منتخب نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل علاقہ چکیسر بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم رکھاگیا ہے۔ چار سال پہلے شنگ گریڈ سٹیشن کو تحصیل چکیسرومضافاتی علاقوں کیلئے بنایا گیا ہے اب اس گریڈ سے ہمیں بجلی نہ دیناسراسر ظلم ہے علاقہ چکیسر کویکسر نظرانداز کیا گیا حالنکہ شنگ گریڈ سٹیشن کی افتتاح کے موقع پر بھی چکیسر کو اس گریڈ سے بجلی دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے کی قیادت معروف قانون دان پیپل لافورم کے صدرجواد علی نور ایڈوکیٹ ونیازخان شانگلہ کررہے تھے۔ احتجاجی مظاہرہ سے نظیراحمدایڈوکیٹ،مفتی زوبیر،خوشدل،حیدر علی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرمقررین کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے تحصیل چکیسر کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے محرومیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے ۔

اس وقت چکیسر میں بیس گھنٹے کابجلی لوڈشیڈنگ ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی ہے۔مظاہرین کاشانگلہ سے منتخب نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی۔حکومت فلفور اقدامات اٹھائیں۔عید کے بعدچکیسر عوام اپنے مطالبات کے حق میں شاہراہ قراقرم پر دھرنا دے گی۔کروڑہ تا الپوری اور کروڑہ تا چکیسر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔ڈی سی شانگلہ و ڈی پی او اور ایس ڈی پی او سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشرہوکرمظاہر ختم کردیا۔انھوں نے حکومت کودو ماہ کا ڈیڈ لائن دیا کہ اگر علاقہ چکیسر کو شنگ گریڈ سٹیشن سے بجلی نہ دیا گیا تو شاہراہ قراقرام کو بند کریں گے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں