شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف تنظیموں سمیت سرکاری طور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے

جمعہ 23 اگست 2019 21:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف تنظیموں سمیت سرکاری طور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج بھجنے اور فوری طور پر کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے عالمی طور پر آواز اٹھائے۔

اُمت مسلمہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔بھارت کشمیرکے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزدی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مرکزی مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

کروڑہ احتجاجی مظاہرے میں مودی کا پتلاجلایا گیا جبکہ پتلے کو گدھے پر بھٹاکر احتجاج کیا گیا ہے ۔ پورن میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں بھارت کی کشمیر کی بنیادی حثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرے ہوئے کشمیر میں کرفیو ،کشمیریوں کو درپیش مشکلات ادویات اورخوراک کی قلت کو بھارتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انہیںمسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا خاموشی کے بجائے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

شا نگلہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے علاوہ شا ہ پور ،چکیسر ، مارتونگ اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ہوئے ۔ الپوری میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر الپوری فداء الکریم کررہے تھے ،اس ریلی میں محکمہ پولیس، ضلعی محکموں کے افسران، مختلف مذہبی ،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، واک کے شرکاء نے مین چوک الپوری سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس مین چوک پر ختم ہوئی۔ اس مو قع پر چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کھبی نہیں ہوسکتا الئے مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کا خواب چھوڑ دے ۔ کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نہیں ہونے دیگی ۔

مقررین نے کہا کہ بھارت کی اسمبلی سے پاس شدہ غاصبانہ قبضہ کی قراداد نہیں مانتے اور پوری قوم آج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میںبھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

بھارت مودی سرکار مردہ بادکے نعرے لگائے گئے۔پتلے نزراتش کئے گئے جس میں عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین کے گرم جوشی سے وادی الپوری اللہ اکبر۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا- اس موقع پر منعقدہ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر الپوری فداء الکریم نے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور نہتے کشمیریوں کی امداد ہم پر فرض ہیں پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی دنیا اج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت حصول کیلئے آگے بڑھے اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من عن عمل کویقینی بنایا جائے۔

شانگلہ ضلع بھر کے مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں