عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،امجد علی خان

ح*علاقہ میں منشیات کے خلاف اپریشن جاری ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے، پولیس عوامی تعاون کے بغیر ادھوری ہیں منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، سب ڈویژنل پولیس آفیسر شانگلہ

جمعہ 23 اگست 2019 21:45

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) شا نگلہ کے سب ڈویژنل پولیس افیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،علاقہ میں منشیات کے خلاف اپریشن جاری ہے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے، پولیس عوامی تعاون کے بغیر ادھوری ہیں ۔ منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔مختلف ناکوں میں درجنوں مشتبہ افراد کو پولیس نے ہراست میں لیا ہے جبکہ چیک پوسٹوں پر چکنگ کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دئے گئے ہیں۔

پولیس ہر وقت چوکس ہے اور شانگلہ میں عوامی تعاون سے امن وامان کا مسئلہ نہیں۔پولیس اصلاحات سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں- ان خیالات کا اظہارسب ڈویژنل پولیس افیسر الپوری سرکل امجد علی خان نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سرکل کے تمام تھانوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کرے جبکہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے پیش ائے۔

ریجنل پولیس افسر ملاکنڈڈویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ رسول شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس کو حسن اخلاق کا مظاہرہ کرے ،شانگلہ پولیس عوام کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کر رہے ہیں جس پر ہم اہلیان علاقہ مشران بے حد مشکور ہیں کیونکہ اب پولیس مکمل طور پر تبدیل ہوکر ایک خوش اخلاق اور بہترین پولیس بن چکی ہیں ۔ صوبائی حکومت نے محکمہ پولیس کے بے پناہ اصلاحات کئے ہیںجس سے پولیس اور عوام ایک ہی ساتھ ہیں شانگلہ کے عوام نے ہر مشکل وقت میں پولیس کے شانہ بشانہ رہیں اور ان کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا ہیں ۔

شانگلہ میں تعینات تمام پولیس جوان کا تعلق یہی علاقے سے ہیں وہ ہمارے اپنے ہیں کسی کا کسے کے ساتھ کوئی ذاتی عناد نہیں جس کی وجہ سے پولیس اور عوام میں مذید اعتماد بڑھ رہا ہیں ۔ سب ڈویژنل پولیس افیسر امجد علی خان نے واضح کیا کہ کسی کو بھی پولیس کے خلاف کسی قسم کا شکایات ہوں تو مل بیٹھ کر افہام ،تفہیم کے زریعے حل نکال گے۔ پولیس عوام کے خدمت گار ہیں ۔ عوامی تعاون جاری رہا تو شانگلہ کو ماڈل ضلع کے طور پر پورے پاکستان میں پزیررائے ملے گی جس کے سہرا صرف پولیس کو نہیں بلکہ یہاں کے عوام کو بھی ملے گی۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں