الپوری:شانگلہ میں ڈینگی بے قابو ہوگیا

مریضوں میں مسلسل اضافے سے عوام میں تشویش۔محکمہ صحت وباء کی روک تھام میں ناکام بشام سے مزید14افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،مریضوں کی تعداد 201تک جا پہنچی غ*ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کیلئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں۔لواحقین

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:36

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) شانگلہ میں ڈینگی بے قابو ہوگیا۔ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے سے عوام میں تشویش۔محکمہ صحت وباء کی روک تھام میں ناکام ۔ سپرے کیا جارہا ہے۔کوارڈنیٹر۔ میرہ،باٹکوٹ، بشام سے مزید14افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،مریضوں کی تعداد 201تک جا پہنچی۔ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کیلئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں۔

لواحقین۔ڈینگی سے بچائو کیلئے اقداما ت جا ری ہے۔بشام شہر بازار نچلے کالونیوں میںکھلی ٹینکیوں اور مچھر پیدا کرنے والے ٹائیروں اور دیگر گندگی علاقوں میں سپرے مکمل کردیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میرہ،باٹکوٹ میں سپرے جاری ہے تا ہم وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کا محکمہ صحت پر عدم اطمنان کا اظہار۔ ڈھیر رکھنے والے کے خلاف کاروائی ہوگی ۔

مریض کو ہسپتال سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ ڈینگی کے ادویات اوردیگر سہولیات دے رہے ہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ۔حکومت سنجیدگی سے غور کریں۔اہلیان بشام کا دہائی۔ شانگلہ کے سب تحصیل بشام میں شروع ہونے والی ڈینگی وائیرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہیں ،ہر دن ہسپتال میں ڈینگی کے نئے کیسیزسامنے ارہے ہیں ، جمعہ کے روز ہسپتال میں مزید 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ا س کے بعد مریضوں کی تعداد201تک پہنچ گئے ۔

بشام کے مختلف ڈینگی سے متاثرہ کالونیوں میں گھر گھر مہم شروع کر دی تھی تاہم مشکلات درپیش تھے ،ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بشام شہر سمیت مضافات اور خا ص طورمتاثرہ علاقے میں ڈینگی سپرے کرانا چاہئے۔متاثرہ کالونیوں میں گھر گھر اگاہی مہم مزید تیز کرنا ہو گا ۔مقامی انتظامیہ ، مشران علاقہ اور نمائندوں کے ہمراہ اپریشن شروع کر دی ہیں جس میں ملیریا سپر وائزر ،ایل ایچ ڈبلیوز اور محکمہ صحت کے اہلکار شامل ہیں کاروائی کر رہے ہیں۔

کارڈنیٹر۔ ڈینگی سپرے کرنا ہو گا بصورت دیگر مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہیں ۔بشام کے مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں ،تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں،ہماے مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کے لئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں ،ہسپتال حکام حیلے بہانے کر رہے ہیں ڈینگی پر خصوصی قابو پانے کے لئے حکومتی اقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں ، چار ہفتوں سے علاقے میں وباء شروع ہو چکی ہے ،منتخب نمائندے صورت حال پر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت مرض پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے غور کریں۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں