الپوری:ضلع بھر میں بھی مختلف تنظیموں،مذہبی وسیاسی جماعتوں ، مختلف سکولوں، کالجوں کے طلباء۔ انجمن تاجران کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف تنظیموں،مذہبی وسیاسی جماعتوں ، مختلف سکولوں، کالجوں کے طلباء۔ انجمن تاجران کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔کشمیر بنے گا پاکستان کا وقت آپہنچا ہے۔انتہا پسندمودی نے اسی لاکھ کشمیریوں کو جنت نظیر وادی کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ۔

انسانی حقوق کے علمبرادروں اور دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اقوام متحدہ سے اپنے قراردادوں پرعمل کرنے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج بھجنے اور گزشتہ چالیس دنوں سے لگی کرفیو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے عالمی طور پر آواز اٹھائے۔اُمت مسلمہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔

(جاری ہے)

اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزدی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مرکزی مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ہوا جہاں ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔ پورن میں سول سو سائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں بھارت کی کشمیر کی بنیادی حثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرے ہوئے کشمیر میں کرفیو ،کشمیریوں کو درپیش مشکلات ادویات اورخوراک کی قلت کو بھارتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انہیںمسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا خاموشی کے بجائے بھارت پر دبائو ڈالیں۔

شا نگلہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے علاوہ شا ہ پور ، پورن اور دیگر علاقوں میں مظاہرے ہوئے ۔ الپوری میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مذہبی ،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، واک کے شرکاء نے مین چوک الپوری سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس مین چوک پر ختم ہوئی۔

اس مو قع پر چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کھبی نہیں ہوسکتا الئے مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کا خواب چھوڑ دے ۔ کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نہیں ہونے دیگی ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی اسمبلی سے پاس شدہ غاصبانہ قبضہ کی قراداد نہیں مانتے اور پوری قوم آج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میںبھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ بھارت مودی سرکار مردہ بادکے نعرے لگائے گئے۔پتلے نزراتش کئے گئے جس میں عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین کے گرم جوشی سے وادی الپوری اللہ اکبرکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔

کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروںبھی گونج اٹھا- اس موقع پر منعقدہ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور نہتے کشمیریوں کی امداد ہم پر فرض ہیں پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی دنیا اج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت حصول کیلئے آگے بڑھے اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من عن عمل کویقینی بنایا جائے۔شانگلہ ضلع بھر کے مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں