الپوری: کافی عرصے سے خوشک سالی کے بعدشانگلہ و مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش موسم خوشگوار

بالائی علاقوں میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیںاور ژالہ باری کے بعد چرواہوں کی واپسی شروع ہوگئی ، بارشٰن نہ ہونے اور طویل خوشک سالی کیوجہ سے مکئی کی فصل تباہ دوسرے پھل دار درختوں اور باٖغات میں پھلوں کو نقصان اس سال جاپانی پھل کے باغات نہ ہونے کی برابر زرعی فصلیں ختم ہوکر رہ گئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 21:43

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) کافی عرصے سے خوشک سالی کے بعدشانگلہ و مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی بارش موسم خوشگوار ،بالائی علاقوں میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیںاور ژالہ باری کے بعد چرواہوں کی واپسی شروع ہوگئی ، بارشٰن نہ ہونے اور طویل خوشک سالی کیوجہ سے مکئی کی فصل تباہ دوسرے پھل دار درختوں اور باٖغات میں پھلوں کو نقصان اس سال جاپانی پھل کے باغات نہ ہونے کی برابر زرعی فصلیں ختم ہوکر رہ گئی ہے شانگلہ بارانی علاقہ ہونے کیوجہ سے یہاں پانی کا کوئی بندوبست نہیں جس کیوجہ سے فصلیں اور باغات اس سال خشک سالی سے سکڑ گئی ہے زمینداروں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا مرکزی حکومت سے زرعی قرضے معاف کرنے کی اپیل ۔

شانگلہ کے زمینداروں اور باغات والوں کو لاکھوں کی نقصان ہوا ہے شانگلہ میں مکئی کی فصل اس سال نہ ہونے کی برابر ہوکر رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کسان پریشان۔ شانگلہ کے مختلف علاقوں و مضافات میں کئی دن کے بعد بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری شروع ہوگئی ، جس سے ایک طرف موسم خوشگوار ہوگیا اور رات کے وقت ٹھنڈ پڑ گئی تو دوسری طرف بارشوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری سے کسانوں اور چرواہوں کو شدیدمشکلات درپیش ائیں ، موسم سے پہلے بالائی علاقوں میں سردی شروع ہونے کی وجہ سے چرواہوں نے اپنے بھیڑ بکریاں واپس گرم علاقوں کے طرف روانہ کردئے اور ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری کے بعد وہاں چراگاہوں میں مال مویشی پالنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ وہاں ٹھنڈ کی شدت زیادہ ہورہی ہے ۔

دوسری طرف شانگلہ جیسے پہاڑی علاقوں میں گھاس کٹائی کا موسم عروج پر ہے تو وقفے وقفے کے بارش نے کسانوں کو بھی پریشان کردیا ہے ،گھاس کٹائی کے عمل میں بھی تاخیر ہورہا ہے جبکہ تیار کٹے ہوئے گھاس بھی بھیگ ہوکر خراب ہورہے ہیں جو بعد میں بوسیدہ ہوکر ناقابل استعمال ہوجائیں گے جس سے مال میویشیاں پالنے والوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے اس سلسلوں کو ہفتہ کے صبح تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں