ملک بہت جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا، شوکت یوسفزئی

چوروں نے مولانا فضل الرحمان کو کندھے پر بندوق رکھ کر آگے کیا،کسی بھی چور کو این آر او نہیں دیا جائیگا،صوبائی وزیر

اتوار 22 ستمبر 2019 20:45

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک بہت جلد معاشی بحران سے نکل جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ چوروں نے مولانا فضل الرحمان کو کندھے پر بندوق رکھ کر آگے کیا،کسی بھی چور کو این آر او نہیں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو تکلیف ہے کہ انہیں وزرا کالونی سے کیوں نکالا گیا، سابق دور میں جس حکمران نے قرض لیا وہ ہڑپ کرلیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، مسئلہ کشمیر پہلی بار موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وقتی مسائل نوعیت کے ہیں، لیڈر کی کمی تھی، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے، پہلی قیادت جیل دوسری بیمار ہے، مولانا فضل الرحمان میٹنگ میں اکیلے ہوں گے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں