جہاں کرپشن ہورہاہووہاںترقی ممکن نہیں اور ملک کی ترقی حصول علم سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے،شوکت یوسف زئی

اس ملک کا بیڑ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے سابق حکمران نے غرق کردیا ہے ظ*ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر ملک کو مقروض کردیا اب وہ عوام کو بہلانے کی کو شش کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ہم مدارس کے طلباء کے ذریعے پھیلانے والے انتشار کے منصوبے کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے مغربی ممالک کے لوگ ٹیکس دیتے ہیںجس کیوجہ سے سرکار وہاں مفت تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب

بدھ 2 اکتوبر 2019 21:19

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ جہاں کرپشن ہورہاہووہاںترقی ممکن نہیں اور ملک کی ترقی حصول علم سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے، اس ملک کا بیڑ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے سابق حکمران نے غرق کردیا ہے اور ملک کی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر ملک کو مقروض کردیا ہے اور اب وہ عوام کو بہلانے کی کو شش کرکے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں لیکن ہم مدارس کے طلباء کے ذریعے پھیلانے والے انتشار کے منصوبے کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مغربی ممالک کے لوگ ٹیکس دیتے ہیںجس کیوجہ سے سرکار وہاں مفت تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روزشانگلہ ہلز ماڈل سکول الپوری میں منعقدہ یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے سکول کے پرنسپل سید ساجد شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج اور جلسے وجلوس سب کا حق ہوتا ہے لیکن پندرہ سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے والے مولانا فضل رحمان نے کشمیرکاز کیلئے ایک بات بھی نہیں کی اور اب انتشار پھیلانے پر اتر آئے ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا کو اسلام آباد میں بنگلہ چاہئے اور اس کیلئے احتجاج کررہے ہیں انہوں اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کو ایسی قیادت ملی ہے جنہوں نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا مفہوم بتا کر کشمیری مسلمانوں کی حق خودارادیت کی جس طرح ترجمانی کی وہ رہتی دنیا تک ایک مثال رہے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کردار کی پورے ملک اور عالمی دنیا کے مسلمان وعلماء عالم اسلام کی صحیح ترجمانی قرار دے رہے ہیں۔

اور عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ملک کی ترقی سڑکوں پرآکر نہیں ہوسکتی بلکہ تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر تعلیم کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اور گورنمنٹ سکولز کی حالت بھی ہمارے دور حکومت میں انتہائی بہتر ہوگئی ہے جس سے آج کے طلباء کیلئے ماحول تعلیم کے میدان کھلے ہیں۔

اس سے وہ فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیم نظام کو بہتر بنا دیا ہے ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ۔مغرب میں لوگ ٹیکس دیتے ہیں تون ان کوسرکار کی طرف سے مفت تعلیم اور صحت سہولیات دی جاتی ہے لیکن بدقستی سے یہاں بیشتر لوگ ٹیکس نہیں دیتے ہیں ،ٹیکس دہندہ ٹیکس دیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو لوٹ کر ہزاروں ارب قرضے چڑھائے ہیں ہمیں اب قرضو ں کا سود دینا پڑتا ہے زرداری نے پندرہ ہزار ارب قرضہ لیا نواز شریف نے تیس ہزار ارب پر پہنچا دیا ہم نے اپنے دور حکومت میں قرضوں کی واپسی کی ۔انہوں نے طلباء کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس سے پہلے طلباء نے بہترین ملی نغمے ،تقاریر،خاکے،اور نظمیں پیش کئے ۔اس موقع پر سکول انتظامیہ نے سکول کے طالب العلم آصف عمران کو میٹرک کے سالانہ نتائج میں ضلع میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر تین لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں