لاک ڈائون کے بجائے مولانا صاحب کشمیرکی کاز کیلئے دھرنا دیں حکومت بھی بھرپور ساتھ دے گی، شوکت یوسف زئی

مولانا فضل رحمان نے اپنی دور حکومت میں اسلام کی کونسی خدمت کی ہے وزیراعظم نے کشمیریوں کا حقیقی سفیر بن کر کشمیر کا مسئلہ تاریخ میںپہلی باراچھی طریقے سے پیش کردیا مدرسوں کے طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات

جمعرات 3 اکتوبر 2019 23:10

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل رحمان نے اپنی دور حکومت میں اسلام کی کونسی خدمت کی ہے۔وزیراعظم نے کشمیریوں کا حقیقی سفیر بن کر کشمیر کا مسئلہ تاریخ میںپہلی باراچھی طریقے سے پیش کردیا مدرسوں کے طلباء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،لاک ڈائون کے بجائے مولانا صاحب کشمیرکی کاز کیلئے دھرنا دیں تو حکومت بھی بھرپور ساتھ دے گی۔

شانگلہ مشکلات کی زد میں ہیں ،سابقہ ادوار میں شانگلہ کی پسماندگی پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہاں تعلیم،صحت،انفرا سٹرکچر،پینے کا صاف پانی کا فقدان ہے ۔ شانگلہ کو صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کے صف میں لاکر کھڑا کرینگے اور شانگلہ کے عوام نے جاگیر داری کا خاتمہ کرکے پی ٹی ائی کی تبدیلی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شانگلہ کی پسماندگی دور کرنے میں کئے دہائیاں لگ سکتی ہے تاہم ہماری حکومت کی کوشش ہو گی کہ بنیادی سہو لیات مہیا کرنے میں حکومت کے تمام تر وسایل برقرار رکھ کر غریب کی مدد کریں ۔

حاجی سید فرین اور حاجی سدیدلرحمان کے تحریک انصاف کی شمولیت پر خوش امدید کہتے ہیں۔وہ جمعرات کے روز بابائے شانگلہ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی سیدفرین وحاجی سدیدالرحمان کی ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔جلسہ عام سے صوبائی وزیر اعلاعات شوکت یوسف زئی ،حاجی سیدفرین،حاجی سدیدالرحمان،وقاراحمدخان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے تاریخ بدلی ہے یہاں کے با شعور عوام نے اپنی ذہنی پختگی کا ثبوت دیا ہے ۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کرپشن کرنے والے چور لٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس کرنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کی خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ پاکستانی ہرفورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں