الپوری:شا نگلہ بھر میں تیزوتند ہوائیںگرج چمک کے ساتھ بارش

بالائی پہاڑی سلسلوں پر برف باری شروع،بیشتر علاقوں میں ژالہ باری ہوئی

جمعرات 24 اکتوبر 2019 21:26

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2019ء) شا نگلہ بھر میں تیزوتند ہوائیںاورگرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جبکہ بالائی پہاڑی سلسلوں پر برف باری شروع،بیشتر علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔وادی میں موسم ٹھنڈا ہوا تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔ کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی منقطع ،موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا، جمعرات کوشا نگلہ کے صدرمقام الپوری ومضافاتی علاقوں میں بجلی بند رہی ۔

شانگلہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کے صبح سے شروع ہونے والی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعرات کے روز تک جاری رہا جس سے موسم سردہوگیا ۔ادھربالائی پہاڑی سلسلوں پر موسلادھار بارش کے بعد برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ بیشتر علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس سے بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہوااور وادی میں تیزیخ بستہ ہوائیں چلیں۔

(جاری ہے)

بارشوں سے کئی علاقوں میں جزوی طورپر بجلی پورا دن منقطع رہی ۔موصلات کا نظام بھی متاثرہوگیا اور موبائل سگنل بھی کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد شروع ہوئی تاہم سگنل مسئلہ برقراررہا۔ شانگلہ میں تیز ہواہوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری۔میدانی علاقوں میں بھی بارش خوب برسی۔ جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری و ژالہ باری ہوئی ہے۔

ادھر چکیسر،کروڑہ روڈسلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا ۔ موسلادھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ۔مقامی پن بجلی گھروں کا نظام بھی متاثر ۔ وادی شانگلہ کے بالائی میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان کئی باغات متاثر ہوگئے ، شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میںبدھ کے صبح سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اور اس سلسلے میں مزید تیزی آئی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا سلسلے کی جاری رہنے پیشن گوئی کی ہے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں