منشیات اور جرائم کی خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں،ملک اعجاز

جمعہ 15 نومبر 2019 23:26

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک اعجار نے کہا ہے کہ منشیات اور جرائم کی خاتمے کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تاکہ علاقہ سے منشیات کا صرف اور جرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکیں ، پولیس کی جانب منشیات کے روک تھام کے انعقاد پر نوجوانوں میں مثبت سوچ متعارف ہو گی،شانگلہ کے عوام پولیس کی بھرپور ساتھ دی رہی ہیں۔

قیام امن میں شانگلہ پولیس اوریہاں کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آمن کو برقرار رکھنے کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں ۔ پولیس افیسران خدمت کے جذبے سے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ بہترین پولیسنگ کا اصلی پیمانہ عوام کی طمانیت اور اعتماد کا حصول ہے۔پولیس میں جزاء اور سزاء کا عمل جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے جمعہ کے روز اپنے دفتر الپوری میں اخباری نمائندوں سے با ت جیت میں کہا۔

اس مو قع پرڈسٹرکٹ پولیس افسر ملک اعجار نے نوجوان صحافی آفتاب حسین کو بہترین صحافتی خدمات پر توصیفی سر ٹیفیکٹ دیا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی جان ومال اور ابرو کی حفاظت کرنا ظلم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کاداد رسی کرنا پولیس کا فرض ہے۔شانگلہ پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرائم کے خاتمہ کیلئے تیار ہیں اور کسی بھی ناخوشگوارحالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف موئثر کاروائی کرکے جرائم پیشہ افراد سے سختی سے نپٹا جائے گا ۔شانگلہ پولیس چوکس اور تیار ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے علاقے کے عوام پولیس کے ساتھ اپناتعاون جاری رکھیںتو ضلع شانگلہ امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں