ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کا پولیس جوانوں سے خطاب

بدھ 17 جون 2020 23:41

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے منعقدہ اردلی روم میں پولیس جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہیوں کا کردار محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،کانسٹیبل محکمہ پولیس کا فخرہے ان کی جائز بات غور و فکر کیساتھ سننا اور مسئلے کو حل کرنا بھی ایک آفیسر کی ذمہ داری میں شامل ہے جرا،ْت، بہادری اور دلیری سے فرائض منصبی سرانجام دینے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی ہر فورم پر کی جائے گی عوام کیساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا چاہئے دوران ڈیوٹی پبلک سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہئے بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مروجہ طریقہ کار کے مطابق اردلی روم کا انعقادکیا گیا منعقدہ اردلی روم میں پولیس افسران اورجوانوں کو عزت کیساتھ کرسیوں پر بٹھا کر ان کی جائز عرض معروض سن کرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے بروقت حل کرنے کی احکامات جاری کر دئیے اس اردلی روم میں ہر رینک کے پولیس جوانان یکے بعد دیگرے پیش ہوئیں ان کی عرض معروضات سن کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجازنے بر موقع احکامات صادر فرماکر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا ڈی پی او ملک اعجازنے جوانوں کو کہا کہ پولیس ایکٹ 2017 کی روشنی میں اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیں، عوامی خدمات کو فرض عین سمجھ کر شہریوں کیساتھ بہترین اخلاق اور اچھے رویئے کا مظاہرہ کریں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پولیس فورس کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر روایتی تھانہ کلچر اور عوام کیساتھ پولیس کے طرز عمل میں واضح تبدیلی رونما ہوئی ہے پولیس جوانوں کی جائز عرض معروضات غور وفکر کیساتھ سننے، عزت کیساتھ کرسیوں پر بٹھانے اور بروقت حل کرنے کی نسبت احکامات جاری کرنے پر پولیس جوانوں نے ڈی پی او ملک اعجاز کا شکرایہ ادا کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ میرٹ کی نظام پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں