لپوری:شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

روزانہ فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا ۔کاروباری لوگوں نے بجلی پر چلنے والا کاروبار بند کردیا

جمعہ 19 جون 2020 20:55

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2020ء) شا نگلہ ضلع بھر میں غیر اعلانیہ اورناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری۔روزانہ فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا ۔کاروباری لوگوں نے بجلی پر چلنے والا کاروبار بند کردیا ۔الپوری میں واحد انڈسٹریل میٹر پر کام کرنے والے نے بوجہ لوڈ شیڈنگ کام بند کردیا ۔واپڈا کیوجہ سے غریب کاروباری لوگوں کے لاکھوں کا نقصان ۔

زیادہ تر علاقوں میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے مقامی پن بجلی جنریٹر پر کاروبار منتقل کئے ۔مسلسل بجلی بندبلوں میں اووربلنگ اور محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ، واپڈا کوٹکی گریڈ سٹیشن کے اہلکاروںایک فیڈر پرمسلسل بجلی بند کرتے ہیں۔شانگلہ میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، کئی گھنٹے تک بجلی بند،کاروباری اورمقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

شا نگلہ کے منتخب نمائندے کی خاموشی تما شائی۔ عوامی حلقوں کا شدید رد عمل ،ناروا لوڈ شیڈنگ اوراوور بلنگ کو فوری طور ختم کیا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطا لبہ۔ شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ زشیڈنگ اوراوور بلنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، گریڈسٹیشن کوٹکے عوام کیلئے عذاب بن گیا ہے، شانگلہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ گریڈ سٹیشن کے اہلکار دو فیڈر پر بجلی چلاتے ہیں جبکہ ایک فیڈر پر کئی گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہیں تو دوسری طرف آئے روز فالٹ کے بہانے پر کئی گھنٹے تک بجلی بندکرنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

مسلسل بجلی بندش اور الپوری واپڈا سب ڈویژن میں گزشتہ دس سالوں سے سٹاف کی کمی کی وجہ سے مسلسل اووربلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،غریب عوام بل جمع کرنے سے قاصر،واپڈا صارفین کو دوگنا بل بل بھیج رہے ہیں۔ شانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا کوئی فیکٹری موجود نہیں تاہم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور منتخب نمائندوں کی نااہلی کے مترادف ہے۔، عوامی حلقوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی، صوبہ میں پیسکو خیبر پختونخوا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شانگلہ میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ کا سلسلہ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،شا نگلہ میں محکمہ واپڈا میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں