الپوری:شا نگلہ کروڑہ پولیس سے حوالات میں شہری کی مبینہ ہلاکت کے بعد حالات بد ستور کشیدہ،شانگلہ قومی جرگے کاکہی اجلاسیں صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دیاگیا

جمعہ 19 جون 2020 20:55

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2020ء) شا نگلہ کروڑہ پولیس سے حوالات میں شہری کی مبینہ ہلاکت کے بعد حالات بد ستور کشیدہ،شانگلہ قومی جرگے کاکہی اجلاسیں صورتحال پر کمیٹی تشکیل دے دیاگیا۔ ڈی پی او کا تھانے کے مرزاسمیت کہیں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لاین حاضر کر دیا۔شہری کے مبینہ ہلاکت کے فوری بعد ڈسٹر کٹ جوڈیشل کے ججوں کا فوری تھانہ کروڑہ کا دورہ موقع ہی پر واقع میں ملوث ایڈیشنل ایس ایچ او نصیب زادہ کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

شہری ہلاکت کے بعد مشتعل مظاہرین کا کروڑہ پولیس سٹیشن پر پتھراو کیاتھانے کے مین گیٹ کو توڑ ڈالا مشتعل مظاہرین نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہ بخشی ۔حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے ڈی پی او کا واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ،پولیس کی غفلت سزاء ضرور دی جائے گی کسی صورت بھی بے گناہ شہریوں کی قاتلوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ،جرگے اور پولیس کا جوڈیشل انکوائری ر اعتماد ہونا چایئے ۔

(جاری ہے)

قومی جرگے مشران کا صورت حال کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے پولیس گردی کے اس واقعے کو پوری پولیس کیلئے بدنامی اور باعث بدنامی قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر محکمہ پولیس سے ہر صورت انصاف کرنے کا مطالبہ پر زور دیا۔ یاد رہے کہ شانگلہ میں اس وقت سوشل میڈیا پر پولیس گردی کے اس واقعے کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور حکومت کے خلاف سخت تشویش پائی جا رہی ہے بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں شانگلہ میں انصاف کی حکومت میں بے انصافی عروج پر، تھانہ کروڑا میں پولیس گردی، شہری کو مبینہ طور پر تشدد کرکے ماردیا،علی اکبر شاہ کی پھندا لگی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

ورثا کا کہنا ہے کہ علی اکبر شاہ ایڈیشنل ایس ایچ او نصیب شاہ کی تشدد سے ہلاک ہوا ہے اس کے جسم پر ثشددد کے نشانات بھی ہیں۔ورثا نے آئی جی کے پی اور وزیراعلی سے نوٹس لیکر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں