شانگلہ کے نئے ڈی پی او آصف گوہرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 22 جون 2020 23:15

شانگلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2020ء) شانگلہ کے نئے ڈی پی او آصف گوہرنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفس شانگلہ آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈی پی او آصف گوہر کو سلامی پیش کی اس موقع پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زیراب گل خان اور دیگر دفتری سٹاف موجود تھے حالیہ ایام میں صوبے کے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کی صورت میں تبدیل ہونے والے سینئر پولیس افسر آصف گوہرنے شانگلہ میں بحیثیت ضلعی پولیس سر براہ شانگلہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھا ل لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ آصف گوہر کا ڈسٹرکٹ بار کونسل کا دورہ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں