فوڈسیفٹی آفیسرز شہاب اورفرمان علی کا علاقہ کوکارئی میں بازاروں کا معائنہ

منگل 30 جون 2020 22:25

شانگلہ۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) فوڈ اتھارٹی کا مقصد عوام کو حلال اورمعیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور کاروباری مراکز میں صفائی ستھرائی کا نظام یقینی بنانا ہے اس مقصد کے حصول کیلئے ہماری عملی کوششیں جاری ہیں تاہم اس سلسلے میں مقامی سطح پر قائم اصلاحی وفلاحی تنظیموں کا تعاؤن محکمہ کے مقاصد کے فوری حصول کیلئے معاؤن ثابت ہوسکتا ہے فوڈ اتھارٹی تاجر برادری اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی وقتاًً فوقتاًً پروگرام منعقد کررہی ہے جبکہ ڈائریکٹر اسدقاسم کی خصوصی ہدایت پر زائدالمیعاد اور جعلی اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار فوڈسیفٹی آفیسرز شہاب اورفرمان علی نے علاقہ کوکارئی میں بازاروں کا معائنہ کرنے کے موقع پر خپل کلی وال تنظیم کے عہدیداروں وممبران اورتاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل تنظیم کے چیئرمین فضل مولا زاہد،ترجمان آفرین خان،پرنسپل محمدعالم خان،میاں شاہ سید و دیگرعہدیداروں اوربازار کے صدر نے انہیں بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا چیئرمین فضل مولا زاہدنے کہاکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بازاروں میں عوام کو معیاری اورحلال اشیائے خوردونوش میسر آئیں لہٰذا اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کریں گے فوڈ آفیسرز نے مزید کہاکہ محکمہ کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا معائنہ کرتے ہیں اور جہاں کہیں بے قاعدگی نظر آئے وہاں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں انہوں نے کہاکہ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسدقاسم کی خصوصی ہدایت ہے کہ جعلی،ایکسپائر،غیرمعیاری اور ناقص ومضر صحت اشیائے خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی رو رعایت نہ کی جائے جن کی ہدایت کی روشنی میں ہم کاروائیاں کرکے عوام کو حلال اور معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں اسی طرح دکانوں اور ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کا سسٹم بھی چیک کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہوٹلوں اور دکانوں میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنانے اور لوگوں کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے سلسلے میں تاجربرادری اورخصوصاًً مقامی سطح پر قائم فلاحی تنظیمیں محکمہ کے ساتھ تعاؤن کریں اس موقع پر انہوں نے بازارو ں کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو معیاری اشیائے خوراک کی فروخت اور صفائی کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

؂

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں