کسی بھی صورت غیر اخلاقی سلوک اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر

منگل 30 جون 2020 22:25

شانگلہ۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دیا کہ آپ کی حدود اختیار کے اندر جتنے بھی مجرمان اشتہاری ہیں ان کی گرفتاری کے سلسلے میں علاقہ معززین اور انکے خاندان کیساتھ اجلاس کرکے ان کو یقین دہانی کرائیں کہ مجرمان اشتہاریوں سے کسی قسم کی ناانصافی نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی ڈیمانڈ کی جائے گی اور اسی طرح نہ ہی ان سے غیر اخلاقی سلوک ہوگا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر کی اس وضع کردہ پالیسی کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد علی نے علاقہ معززین اور مجرم اشتہاری کے خاندان سے میٹنگ کرتے ہوئے علاقہ معززین نے عرصہ دراز سے روپوش قتل میں ملوث مجرم اشتہاری یوسف علی سکنہ مکڑا پورن کو کراچی سے لا کر ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد علی کے حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مذکورہ مجرم اشتہاری یوسف علی کے خلاف تھانہ الوچ میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا ملزم بعد از وقوعہ روپوش ہو گیا تھا مجرم اشتہاری یوسف علی سکنہ مکڑا پورن کو سال 2011 میں باقاعدہ مفرورقرار دیا گیا تھا گزشتہ روز علاقہ معززین مکڑا پورن نے ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد علی کو قتل میں ملوث عرصہ دراز سے روپوش مجرم اشتہاری یوسف علی حوالہ کرکے گرفتارکرایا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے ایک بار پھر تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دیں کہ کسی صورت مجرموں سے غیر اخلاقی سلوک اور ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ قانون کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر تفتیش کی جائے۔ کیونکہ شہریوںکا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں