سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کامیابی سے جاری ہے،ڈی پی اوشانگلہ

منگل 30 جون 2020 22:26

شانگلہ۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر جاری کریک ڈاؤن کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا گزشتہ روز ڈی پی او شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر کی وضع کردہ پالیسی کے تحت سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن محمد یاسین کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے علاقہ دوڑہ، اشاڑوسر،بدرسر، ڈنڈہ،پیشلوڑ ڈھیرئی،حدود تھانہ مارتونگ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے مشران علاقہ اور مخبران پولیس کے ساتھ موجودہ حالات کی نسبت گفت وشنید کی جہاں مشران علاقہ نے مکمل طور پر پولیس سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے موقع پر ایک شخص بامسلح بندوق چھریدار دار پکڑ کر مذکورہ سے بندوق چھریدار بمعہ5 عدد کارتوس بحق سرکار ضبط کرکے اس کے خلاف مقدمہ بجرم 15AA درج کر لیاگیااس کے علاوہ دوران سرچ آپریشن علاقہ معززین کیساتھ موجودہ صورت حال پر تفصیلاً بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

علاقہ معززین نے پولیس کے اس جاری اقدام کو خوب سراہتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا جب تک جرائم پیشہ عناصرکا قلع قمع نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں