شانگلہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ میں دو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی عدم موجودگی پر شرکاء کا شدید تحفظات کا اظہار

پیر 31 اگست 2020 22:48

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2020ء) شانگلہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ میں دو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی عدم موجودگی پر گرینڈ جرگے کا شدید تحفظات ۔ منتخب ہوکر یہاں سے غائب ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسائیل سے منہ پھیرنا ناقابل برداشت ہے، ارکان صوبائی اسمبلی اپنی ذمہ داریوں کو پہنچان لے،گرینڈ جرگے کا اراکین کی غیر حاضری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شانگلہ کے دو صوبائی حلقوں سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے گرینڈ جرگے کے ساتھ نہ ہونا یہ اشارہ دیتے ہیں کہ یہ لوگ یہاں کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ۔

گرینڈ جرگہ کا مقصد شانگلہ ایکسپریس وے یہاں کوئلہ کان مزدوروں کے مسائیل کا حل سمیت اس وقت شانگلہ میں بڑے مسائیل پر کھل کر بات کرنے کا تھا ، تاہم ان اراکین کی عدم دلچسپی شانگلہ کے عوام کیلئے باعث فکر ہیں۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ شانگلہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ کا انعقاد پیر کے روز ڈسٹرکٹ بار روم الپوری میں منعقد ہوا جس میں شانگلہ کے دو صوبائی اسمبلی کے اراکین سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین غیر حاضر رہے جن کو خوب نتقید کا نشانہ بنایا گیا۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں