شانگلہ میں بارشوں سے تباہ کاریاں ،مختلف حادثات میں 2 بچے جان بحق ، 12 افراد زخمی

-ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی، ضلع کی اندرون تمام رابطہ سڑکیں بند ،شاہرائے قراقرم شنگ بشام کے مقام پر سیلاب میں بہہ گئی

منگل 1 ستمبر 2020 20:28

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2020ء) شانگلہ میں بارشوں سے تباہ کاریاں ،مختلف حادثات میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ،ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی۔ضلع کی اندرون تمام رابطہ سڑکیں بند ۔شاہرائے قراقرم شنگ بشام کے مقام پر سیلاب میں بہہ گئے،بالائی علاقوں کی سڑکیں لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے نذرہوگئیں۔

تمام خوڑوں میں طغیانی شانگلہ کے لوئے خوڑ،خان خوڑ سمیت بڑے خوڑوں میں سیلاب ۔سیلاب کے پیش نظر خان خوڑ ڈیم کے اسپل وے کھول دئیے گئے ،رانیال کے مقام پر الپوری،بشام مین شاہراہ کوتروکمر کے مقام پر پانی میں بہہ گئی کروڑہ کے مقام پر بڑی سلائیڈنگ ہونے سے چکیسر،کروڑہ اور بشام سڑک مکمل طور پر بند رہا ۔دوسرے روز مسلسل موسلادھار بارش سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہونے کا خدشہ ،بیشتر علاقوں میں بجلی نظام بری طرح متاثر ہوا،مقام پن بجلی گھروں کے واٹر جینلز کے بند سیلاب میں بہہ گئے جسکی وجہ سے مقامی بجلی بھی بند ہوگئی۔

(جاری ہے)

رات گئے مختلف ٹریفک حادثات رونماء ہوئیں۔شدید بارشوں سے پانی دکانوں ،ہوٹلوں اور تندوروں میں ڈاخل ہوگیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مختلف حادثات میں جان بحق ہونے والوں میں ادریس اور رئیس شامل ہیں۔موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا وادی میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑی محکمہ موسمیات نے جاری بارشوں کی جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے مزید بارشوں سے خطرات اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہیں۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں