صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے ضلع شانگلہ پہنچ گئے

جمعہ 4 ستمبر 2020 20:20

شانگلہ۔04 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے ضلع شانگلہ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیک اور سامان بھی تقسیم کئی.صوبائی وزیر شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں کرینگے اور امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینگے۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں