شانگلہ پولیس کی بدولت علاقہ درکلے چکیسر میں فریقین کے مابین پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل

پیر 7 ستمبر 2020 23:55

شانگلہ۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) علاقہ درکلے چکیسر میں دو فریقین کے مابین پرانی دشمنی دوستی میں تبدیل، دونون فریقین نے ایک دوسرے کیساتھ بغل گیر ہوکر آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عزم دہرایا تفصیلات کے مطابق علاقہ درکلے چکیسر میں دو فریقین کے مابین قتل مقاتلے کی بناء پر دشمنی چلی آرہی تھی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجاز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر کی وژن اور خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام حبیب شاہ خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چکیسر بخت علیم اور علاقہ معززین نے انتہائی محنت، جرات اور خلوص نیت سے کردار ادا کرتے ہوئے علاقہ درکلے چکیسر میں کافی عرصہ سے مسمیان آ مین محمد ولد یار گل اور گل منیر ولد رحیم تاج ساکنان درکلے چکیسر کے مابین قتل مقاتلہ کے تنازعہ چلا آرہاتھا کو مصلحت سے حل کرکے فریقین کو ایک دوسرے سے بغل گیر کرایا علاقہ معززین اور مقامی پولیس نے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کیا اور دیرینہ شمنی دوستی میں بدل گئی پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں