ا باسین میں ڈوبتے شخص کی زندگی بچانے پر نقد انعام

پیر 7 ستمبر 2020 23:55

شانگلہ۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) عرفان ولی نے بیس پچیس دن قبل علاقہ کابلگرام میں اپنی زندگی کو ہتھیلی پر رکھ کر اباسین میں ڈوبتا ہوا شخص جس نے خودکشی کی نیت سے دریا میں چھلانگ لگائی نے فوراً اس کی زندگی بچانے کی خاطر چھلانگ لگا کر ان کی جان بچائی اسی روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر بھی تھانہ کابلگرام کے دورے پر تھے انہوں نے مذکورہ نڈر اور بہادر جوان عرفان ولی کو نقد انعام دیا اور سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی وعدہ کیا آج مذکورہ عرفان ولی الپوری آکرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیا۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں