شا نگلہ ، سرکاری ملازمین کا حکومت دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 8 ستمبر 2020 22:04

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) شا نگلہ میں سرکاری ملازمین کا حکومت ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،ملازمین حکومتی پالیسیوں کے خلاف یک زباں ہو کر پھوٹ پڑے،حکومت سرکاری ملازمین کا معاش قتل کرہے ہیںموجودہ حالات میں تمام ملازمین کو یکساں مراعات اور بلا تفریق جدید ٹائم سکیل دی جائے۔حکومت ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کے بجائے انکے جائز مطالبات فوری طور پر پورے کریں۔

اس مشکل حالات میں ملازمین سخت بے چینی کا شکا ر ہیں ،ریاست ان ملازمین کی دادرسی کریں۔شانگلہ کے آل گورنمنٹ ایمپلا یز گرینڈ الاینس کی کال پر اساتذہ سمیت مختلف ملازمین کا الپوری مین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جسمیں حکومت سے مطالبات درج تھے،مظاہرین نے حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کو پی ٹی ائی حکومت کی سرکاری ملازمین کیساتھ ناانصافی قرار دی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کریںاور ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی بجا ئے ہمیںہمارے حقوق د ئے جائے ۔بعد ازاں ملازمین کا جلوس شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے پہنچا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔مختلف تنظیموں کے صدور اور مشران نے شانگلہ پریس کلب میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ہمارے واضح مطالبات ہیں اور باقاعدہ اس کیلئے ہم نے مشترکہ طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے جس میں حکومت سے ان مطالبات کا مطالبہ کیا گیا ہیں کہ تمام ملازمین کو بلا تفریق جدید ٹایم سکیل دیا جائے،تمام ملازمین کو یکساں سکیل اور مراعات دی جا ئے، ایڈ ہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کیا جائے ،میڈیکل الاونس کم از کم دس ہزار روپے ما ہانہ کیا جائے،ہاوس رینٹ الاونس جاری بنیادی تنخوا پر بلا تفریق پچاس فیصد دی جا ئے ،تمام ایڈ ہاک ریلیف جاری تنخوا میں ضم کیا جائے،ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے ائی ایم ایف کا اثر و رسوخ کو ختم کیا جائے،صوبائی حکومت بیس سو تیرہ میں پانچ فیصداور بیس سو پندرہ میں دو اعشاریہ پانچ فیصد ایڈہاک کی جگہ تمام ملازمین کو ایک ایڈوانس اینکریمنٹ دینے کا اعلامیہ جاری کریں،ائے روز اخبارات، ٹی وی اور سوشل میڈیا پرپنشن اور سالانہ انکریمنٹ اور ساٹھ سالہ سروس کی خاتمے کی خبریں آرہی ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے پالیسی بنا ئے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو۔

احتجاجی مظاہرے میں اکثریت اساتذہ کرام کی تھی ،احتجاجی مظاہرے سے مختلف ملازمین کے تنظیموں کے صدور ،جنرل سیکرٹریز ودیگر عہداران سمیت اساتذہ نے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حوالے سے پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انصاف کی حکومت میں بے انصافی قرار دی اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعظم کیا۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں