الپوری، پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والے قافلے کی گاڑی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری ،ایک شخص جاں بحق ،دوافراد زخمی

جمعرات 15 اکتوبر 2020 23:15

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2020ء) شانگلہ علاقہ امنوی میں پی ٹی ائی جلسے کیلئے جانے والے قافلے کی ایک گاڑی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں ایک سرگرم ورکرفضل رحمان جان بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے ،زخمیوں کو فوری طور پر امنوی کے قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ۔

جان بحق ہونے والے فضل رحمان جمعرات کے روز پی ٹی ائی کے شمولیتی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے سہ پہر صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی کے شانگلہ کے یونین کونسل ملک خیل کوٹکے کے بالائی علاقے میں ایک شمولیت کے بعد دوسرے تقریب کیلئے جارہے تھے کہ ان کے قافلے میں موجود مقامی یونین کونسل کے رہنما ملک عبید اللہ عرف شاہ جی کی گاڑی لنک روڈ سے جاکر گہری کھائی میں جاگری جس میں چار افراد سوار تھے میں ڈرائیور اور عبید نے گاڑی سے بروقت چلانگ لگاکر معمولی زخمی ہوئے جبکہ پچھلے سیٹ میں بیٹھے فضل رحمان شدید زخمی ہوئے جبکہ ساتھی بھی زخمی ہوا ،قافلے میں موجود ان کے ساتھیوں نے گاڑی کے گرنے کی اواز سنتے ہوئے فوری طور پر زخمیوں کو امنوی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کی ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں سیدو شریف سوات منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

(جاری ہے)

واقع پرصوبائی وزیر شوکت یوسفزئی،پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمن ،ضلعی صدر وقار احمد خان،سابق ضلعی زکوٰة چیئرمین سیدالابرار ،اختر چٹان سمیت دیگرنے ساتھی کی اچانک وفات پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں