قومی وطن پارٹی شانگلہ کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی سرکاری طور پر اشاعت کے خلاف حکومت سے فرانس کا سفیر ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر فل الفور واپس بلانے کا مطالبہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:08

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی شانگلہ کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی سرکاری طور پر اشاعت کے خلاف حکومت سے فرانس کا سفیر ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر فل فور واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلمانوں کیخلاف مغرب کی سازش ہے اور اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ہے میکرون کی مسلمانوں کیخلاف بیان بازی ان قوتوںکی مسلمان دشمن پالیسی واضح کرتی ہے پاکستان فرانس کے پراڈکٹس پر پابندی عائید کریں ۔

ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی شانگلہ کے رہنمائوں ڈاکٹر سجاد احمد خان،شاہ سعود خان ایڈوکیٹ،نثار خان،انوری علی غوربندی و دیگر نے گزشتہ روز یوم تاسیس کے موقعے پر شانگلہ پریس کلب الپوری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کیو ڈبلیو پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائونے شانگلہ کو ضلعے کا درجہ دیا اور یہاں اپنے ہر دور حکومت میں یہاں سے محرومیاں ختم کرنے کیلئے یہ کام کیا ۔

ان کے شانگلہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہے اور شانگلہ کے عوام نے ہمیشہ اس بات کا اعتراف کیا کہ ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپائونے شانگلہ سے ہمیشہ محبت کی ۔شانگلہ ایکسپریس وے کے خاتمے پر بات کرتے ہوئے ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ شانگلہ کیساتھ ظلم اور حکومت کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے ،یہاں ایکسپریس وے کے تعمیر سے پورا ڈویژن سی پیک سے منسلک ہوجائیگا روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور پسماندگی دور ہوگی مگر یہ حکومت شاید یہ نہیں چاہتی ۔

قومی وطن پارٹی شانگلہ ایکسپریس وے کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی اور ایکسپریس وے کیلئے آواز اٹھانے والی ہر تحریک کا حصہ ہوگی ۔شانگلہ کول مائین ورکرز کے حقوق اور شانگلہ میں گزشتہ حکومت میںکیو ڈبلیو پی کے وزیر کی جانب سے منظور شدہ سکول اور دیگر مراعت پر بات کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کوئلہ کے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں میں 65فیصد سے زائد کا تعلق بدقسمتی سے شانگلہ سے ہے مگر ان مزدوروں کیلئے یہاں کوئی سہولت نہیں اور نا ہی انکے بچوں کیلئے کوئی سہولت موجود ہے جب بھی کوئلہ کان میں حادثہ ہوجاتا ہے اس میں ذیادہ تعداد شانگلہ کے محنت کشوں کی ہوتی ہے اور وہ ان حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہے مگر نہ کمپنیاں نہ ٹھیکیدار نہ حکومت انکی مالی مدد کرتی ہے ،صوبائی حکومت انکے لیے قانون سازیاں کراتی ہے مگر پھر ان پر عمل نہیں ہوتا اس پر زروز عمل درآمد ہونی چاہیئے تاکہ شانگلہ کے مزدور اپنے آپ کو کوئلہ کان مزدوری کرتے ہوئے محفوظ پائے ۔

کوئلہ کان کنوں کے حقوق کیلئے قومی وطن پارٹی کیساتھ جامعہ پلان موجود ہے حکومت میں ائے تو ان کے تحفظ ،حقوق اور سہولیات کیلئے کام کرینگے ۔کائلہ کان مزدوروں کیلئے تحریک چلانے والوں کیساتھ ہے اور انکے ساتھ یکجاں ہونگے ۔آج ملک میں سیاست اسطرح ہوچکا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ملک شدید مالی،اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہے اور سلیکٹڈ حکومت صرف اور صرف اپوزیشن کے سیاسی جماعتوں کے رہنماعوں کو نشانہ بنارہی ہیںجبکہ یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے دن بہ دن ملک مقروض ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومت اور انکے وزراء کے صرف بیانات اور یوٹرن لینا ہے۔

قوم پرست جماعتوں کے سربراہان اور خاص طور پر پختون لیڈرشپ کو اعوانوں سے باہر رکھنے کیلئے ایک منظم سازش کی گئی تھی جسکا نقصان آج سب سے زیادہ پختون قوم کو ہے۔قومی وطن پارٹی سوات میں ڈویژن بھر کا ایک بڑا جلسہ کریگی جس میں مہنگائی،بے روزگاری ،بدامنی اور ملک میں جاری بحران پر قومی وطن پارٹی اپنی حکمت عملی پیش کریگی ۔سوات جلسے میں شانگلہ سے بھرپور قوت کیساتھ شرکت کرینگے ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں