الپوری:شانگلہ لیلونئی میں بائولے کتوں کا یلغار، بائولے کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، عوام میں شدید خوف وہراس

سکول جانے والے بچوں کیلئے انتہائی تشویش ناک صورت حال لیلونئی میں بائولے کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے نہ صرف لیلونئی کے مکینوں اورخاص کر بچوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ لیلونئی کے عوامی وسماجی حلقوں نے مونسپل ایڈمنسٹریشن ،ڈی سی شانگلہ اور دیگر ذمہ دار حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 30 نومبر 2020 19:47

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء)شانگلہ لیلونئی میں بائولے کتوں کا یلغار، بائولے کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے عوام میں شدید خوف وہراس ،سکول جانے والے بچوں کیلئے انتہائی تشویش ناک صورت حال لیلونئی میں بائولے کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے نہ صرف لیلونئی کے مکینوں اورخاص کر بچوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیلونئی کے عوامی وسماجی حلقوں نے مونسپل ایڈمنسٹریشن ،ڈی سی شانگلہ اور دیگر ذمہ دار حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام میں بے چینی کی جو لہر پھیل گئی ہے اور خاص کر بچوں کیلئے یہ صورت حال انتہائی خطرناک ہے جبکہ والدین بھی انتہائی اذیت ناک صورت حال کا سامناکرہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اورمیونسپل ایڈمنسٹریشن شانگلہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں