الپوری: شانگلہ میں موبائل فون کی ٹیلی نار سگنل خراب

لوگوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا، 3Gو4Gبھی مکمل طور پر بند ، موبائل سوشل میڈیا بھی خاموش ہوگئی ،محنت مزدوری کی غرض سے علاقے سے باہر مقیم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 30 نومبر 2020 19:47

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) شانگلہ میں موبائل فون کی ٹیلی نار سگنل خراب ،لوگوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا، 3Gو4Gبھی مکمل طور پر بند ، موبائل سوشل میڈیا بھی خاموش ہوگئی ،محنت مزدوری کی غرض سے علاقے سے باہر مقیم لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان کے اپنے اہل و عیال سے رابطہ ہونہیں ہو پارہا، ٹیلی نار کے سگنلز بار بار ڈراپ ہوجاتے ہیں، صارفین سراپا احتجاج بن گئے ، ٹیلی ناربہترین سروس نہیں دے سکتی تو اپنا سسٹم یہاں سے اٹھائیں۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں موبائل کمپنی ٹیلی نار کے سگنلز بدستور خراب رہے ،سگنلز بار بار ڈراپ ہونے سے صارفین انتہائی پریشان ہیں ، ایک کال ملانے کیلئے نمبر کو پانچ پانچ مرتبہ ملانا کرنا پڑتا ہے ، موبائل ٹاور کے پاس بھی دو سگنل نہیں ہوتے ، موبائل 4G و3G و انٹرنیٹ کام نہیں کرتا ، شانگلہ سے باہر مقیم بیرون و اندرون ملک صارفین کا اپنے گھر والوں سے رابطوں کا فقدان ہے ،ٹیلی نار سگنلز کی بار بار ڈراپ ہونے سے صارف کے موبائل سے چارجز کاٹ لئے جاتے ہیں جبکہ رابطہ بحال نہیں رہتا . اندرون شانگلہ ٹیلی نار سگنلز خراب پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صارفین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے ٹیلی نار کمپنی کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹیلی نار سگنلز کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتے تو اپنا سسٹم یہاں سے اکھاڑے تا کہ عوام اس اذیت سے چھٹکارا پا سکے ۔

۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں