معاشرے کی فلاح وبہبود اورترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے،ڈپٹی کمشنرشانگلہ

جمعہ 11 دسمبر 2020 20:52

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2020ء) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر حمیدالرحمان نے کہا ہے کہ معاشرے کی فلاح وبہبود اورترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کی مثبت کردار ہی ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا بھر پورکردار ادا کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز اپنے دفترمیں شانگلہ پریس کلب الپوری کے کابینہ اراکین کے نمائندہ وفد سے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔وفد میں شانگلہ پریس کلب کے صدر خالد خان ،جنرل سیکرٹری آفتاب حسین ،ایگزیکٹیو کونسل کے چیئر مین ناصر محمود ناصر، فضل سبحان،محمد یونس ،افتخار حسین شامل تھے نے ان سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل سمیت مختلف امور پر بحث کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرشانگلہ نے علاقائی مسائل حل کرنے میں اپنی بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی انہو ں نے کہا کہ صحافی میڈیا اور ڈسٹرکٹ بار مل کر علاقے کے تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ حمیدالرحمان نے کہا کہ فائر ووڈ چارکول سرکاری ملازمین کا بنیادی حق ہے اور اس حوالے سے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے اور ان شفاف طریقے سے حل کر نے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے شکایات پر انتظامیہ فوری کاروائی کی جاتی ہے لیکن کچھ بڑے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سمیت سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر اور بڑے مسائل اعلی حکام تک بروقت پہنچائے جاتے ہیں ۔کرونا ایس او پیز کے حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے د نیا میں اس موزی مرض کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے تاہم پاکستان باقی دنیا سے پہلی لہر میں عوامی تعاون سے بخوبی نمٹنے میں کا میاب ہوسکا تھا اب دوسری خطرناک لہر میں پاکستانیوں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا ۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ حمیدالرحمان نے کرونا سے بچنے کے لئے شانگلہ کے عوام ،ٹریڈ یونین، ہوٹل ریسٹورنٹ، ٹرانسپورٹ اور پر ہجوم مقامات میں سماجی دوری ،ماسک ،سیناٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے بھرپور باہمی تعاون کی اپیل کی ۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں