شانگلہ ،ایس ڈی اومحمدعلی کے مشہور قتل کیس میں مرکزی ملزم جرم ثابت نہ ہونے پر بری

جمعہ 11 دسمبر 2020 21:13

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2020ء) شانگلہ،ایس ڈی اومحمدعلی کے مشہور قتل کیس میں مرکزی ملزم محمدنعیم پر جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ، ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو بری کر دیا،ضلع شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم محمد نعیم ولد ظاہر ذادہ سکنہ مانڑئی میرہ تحصیل بشام کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ دندئی میںمقتول محمد علی کے قتل کا مقدمہ بحوالہ علت نمبر45مورخہ06/02/2019ذیر دفعات 302/324/148/149/114/337-F(i) وغیرہ ت پ تھانہ دند ئی برخلاف ملزم محمد نعیم اور دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔استغاثہ کی طرف سے عمران خان پبلک پراسیکیوٹر اورمحمد اسرار ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی ، جبکہ ملزم کی طرف سے سلطان روم ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔ ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کوبری کر دیا ۔ واضح رہے کہ عدالت نے دیگر نامزد ملزمان کو 27 نومبر کو بوجہ عدم ثبوت بری کر دیئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں