ٓشانگلہ میں سعودی عرب کنگ سلمان کا فلاحی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے ہزاروں کیٹس تقسیم

اتوار 13 دسمبر 2020 18:30

9 الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2020ء) شانگلہ میں سعودی عرب کنگ سلمان کا فلاحی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے ہزاروں کیٹس تقسیم کیے گئے ،جسمیں گرم ملبوسات کپڑے کمبل اور رضائیاں وغیرہ شامل ہیں۔عوامی حلقوں کا سعودی تنظیم سے تعائون کا خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے سرد ترین علاقوں کے پیکیج گرم ملبوسات کپڑے کمبل اور رضائیاں تقسیم ہوگی شانگلہ میں تقسیم کا اعاذ کردیا گیا سرد ترین یونین کونسلز کے علاقوں میں غرباء یتیم اور بیواؤں میں تقسیم جاری کنگ سلمان کا فلاحی ادارہ برائے پاکستان ایک غیرسرکاری تنظیم کے زریعے سرد علاقوں میں تقسیم کی جائے گی الپوری یونین کونسل کے مستحق افراد میں گزشتہ روز اس کی تقسیم کردی گے جس میں یہاں کے کوئیلہ مزدوروں کی بیواؤں اور یتیموں میں تقسیم کی گے خیبر پختونخواہ کے سرد علاقوں کے غریب مستحق لوگوں میں 45100رضائیاں اور22550کٹس جسمیں مردانہ گرم شالیں بچوں اور بڑوں کے لئے گرم ملبوسات شامل ہے جس کی مجموعی لاگت بیس کروڑ روپے سے ذائد 1,258,164$ڈالر ہے جوکہ حکومت خیبر پختونخواہ NDMAاورغیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے شانگلہ۔

(جاری ہے)

سوات۔چترال کے سرد ترین علاقوں میں نہایت شفاف اور منظم طریقے سے تقسیم کی جائے گی اور اس سے 135500خاندانوں کے لوگ مسفید ہونگے کنگ سلمان کی جانب سے اس سال بھی پرانی روایات کے مطابق اس ریلیف کا اعاذ کردیا گیا ہے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں