الپوری:شا نگلہ ریسکیو 1122 کا کی سالانہ کارکردگی 2020 رپورٹ جاری کردی

جمعرات 7 جنوری 2021 19:17

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2021ء) شا نگلہ ریسکیو 1122 کا کی سالانہ کارکردگی 2020 رپورٹ جاری کردی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ ناصر خان کی سربراہی میں ضلع شانگلہ میں آپریل کی مہینے سے لے کر دسمبر تک ریسکیو 1122 نی607مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوعوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں،ریسکیو 1122 شانگلہ کو مجموعی طور پر 52334 کالز موصول ہوئی جن میں 18061 غیر ضروری اور فیک جبکہ 33666 ڈراپ کالز شامل ہیں۔

اس دوران ریسکیو 1122 شانگلہ نے 451 میڈیکل، 81 روڈ ٹریفک حادثات، 24 آگ لگنے اور 1گولی لگنے کے 3عمارت گرنے، 3ڈوبنے اور 44 مختلف قسم کے ریکورریز کو بر وقت رسپانس دی ہے۔ریسکیو 1122شانگلہ نے کرونا وائرس کے وبائی مرض میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور ایک جامعہ حکمت عملی کے ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور ضلع شانگلہ میں مختلف عوامی مقامات پر جراثیم کُش سپرے کے ساتھ ساتھ عوام میں آگاہی مہم اور ٹریننگ منعقد کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ نے بتایا کے انشائاللہ ریسکیو1122 کے خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، ضلع شانگلہ کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے کیونکہ اس سے 1122کا وقت ضایع ہونے کے ساتھ ساتھ ممکنہ ایمرجنسی بھی متاثر ہوسکتی ہے تو اسی خدشے کے پیش نظر عوام سے اپیل ہے کہ وہ غلط اطلاعات دینے سے گریز کریں۔

دوسری طرف عوامی حلقوں نے ریسکیو 1122کے کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے ان کے پچھلے سال کے بہترین عوامی خدمات اور حادثات میں بروقت امداد پر ان کے پورے ٹیم کو ذبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل تعائون اور ہر ممکن گھڑی میں شانا بہ شانا رکھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ ناصر خان نے عوامی امیدوں پر پورا اترنے اور ان کی بھرپور مدد کرنے کا عہد کیا ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں