الپوری: شانگلہ میں رمضان المبارک دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی خود ساختہ نرخ سے مہنگائی کا طوفان برقرار،حکومت کا سستہ بازار بھی برائے نام

جمعہ 23 اپریل 2021 18:16

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) شانگلہ میں رمضان المبارک دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی خود ساختہ نرخ سے مہنگائی کا طوفان برقرار،حکومت کا سستہ بازار بھی برائے نام ۔سستے بازار انتظامیہ عوام کے انکھوں میں دول جھونک رہے ہیں ،قصائیوں کا گوشت بھی باسی۔کم گوشت زیادہ ہڈی۔مختلف بازاروں میں مقررہ نرخ سے تجاوز ۔یوٹیلیٹی سٹوروںمیں حکومت کی رعایتی قیمتوں کا اشیاء خردنی ناپید۔

گھی،چینی سمیت دیگر اشیاء غائب ۔عوامی حلقوں کا ضلع بھر کے علاقوں میں خود ساختہ مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹوروں میںقلت پر کاروائی کامطالبہ ۔مختلف بازاروں میں بڑا،چھوٹاگوشت اور مرغی کی قیمتوں سمیت پھلوں ،کباب،پکوڑے،سموسے ،سبزیوں اور دودھ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے نے روزہ داروں کو مشکلات میں ڈال دیا ۔

(جاری ہے)

شانگلہ میں سستہ بازار بھی برائے نام ،حکومت کی جانب سے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی تو دوکاندار کیسا مہنگا ہوا سامان سستے داموں میں بیچ سکتے ہیں یہ صرف برائے نام فوٹو سیشن ہے۔

افسران سستہ بازاروں کا چکر لگاکر تصویریں کھینچ کرچلے جاتے ہیں۔کسی کو اشیائی خردنی مہنگے داموں ملے تو وہ کیسے رعایتی ریٹو پر بھیچ سکتا ہے ،دکانداران بھی برس پڑے۔ماہ رمضان میں شانگلہ میں خودساختہ قیمتوں اور قلت پرعوامی حلقوں کا شدید ردعمل ۔عوام کا دیگر اشیاء اورضلع بھر کے مختلف بازاروں میںکاروائی کرنے کا مطالبہ ۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں