الپوری:شانگلہ میں بجلی کاکریک ڈائون،عوام بلبلا اٹھے

رمضان شروع ہوتے ہی شانگلہ میں بجلی غائب ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

جمعہ 23 اپریل 2021 18:26

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) شانگلہ میں بجلی کاکریک ڈائون،عوام بلبلا اٹھے۔رمضان شروع ہوتے ہی شانگلہ میں بجلی غائب ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔واپڈا شانگلہ کی نااہلی اور کوتاہی سے روزانہ بجلی خراب ہورہی ہیں ۔واپڈا کے اہلکارن پنے فرائض میں غفلت برت رہے ہیں۔بجلی کے لائنز پورانے اور زنگ الود ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واپڈا شانگلہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ نے عوام کا چینا دوبر کررکھا ہیں۔حالیہ کرونا وباء کیوجہ سے غریب عوام بجلی کی باری بلز جمع کرنے سے عاجز آچکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے پیسکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شانگلہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اگر بجلی کی طعیل لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں