شانگلہ، تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ شدید ژالہ باری

کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ،آسمانی بجلی سے متعدد علاقوں میں بجلی متاثر

منگل مئی 18:13

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2021ء) شانگلہ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ شدید ژالہ باری ، کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا۔آسمانی بجلی سے متعدد علاقوں میں بجلی متاثر۔ شانگلہ بھر ہیڈکوارٹر الپوری سمیت نواحی علاقوں میں گزشتہ رات بارشوں اور تیز ہواؤں کے بعد شدید ژالہ باری ہوئی۔

(جاری ہے)

تیزہوائوں کیساتھ موسلاادھار بارش اور ژالہ باری سے فصلیں تباہ ہوگئی اور پھلدار باغات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

شدید ژالہ باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ژالہ باری سے کسانوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔کھیتوں میں کھڑی گندم کی دیگر فصلیں تباہ ہوئی بااغات میں درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی اور درختوں پودوں کے پتے گرگئی ہے۔سبزیوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔کسانوں نے حکومت اور انتظامیہ سے امدد کی اپیل کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments